لیفٹیننٹ کرنل آفتاب کی قیادت میں سندھ رینجرز کے ڈی ایس آر کی ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات،

229

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس آفس (KPO) میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے سندھ رینجرز میں (DSR) کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران نے لیفٹیننٹ کرنل آفتاب SO ڈی جی رینجرز کی قیادت میں ملاقات کی،

اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن عاصم احمد قائمخانی،ڈی آئی جی ساو¿تھ شرجیل کریم کھرل،ADIG ٹی اینڈ ٹی شمائل ریاض ملک بھی موجود تھے،ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سندھ رینجرز کے وفد کو کراچی پولیس آفس میں ان کی آمد پر خوش آمدید کہا اور DSR کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دی،

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کراچی پولیس سندھ رینجرز کی جانب سے سندھ خصوصاً کراچی میں قیام امن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

لیفٹیننٹ کرنل افتاب نے کہا کہ امن وامان قائم کرنے میں کراچی پولیس کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ہم آیندہ بھی سندھ خصوصاً کراچی میں امن وامان قائم کرنے میں کراچی پولیس کے شانہ باشانہ کھڑے ہیں،کیونکہ کراچی میں امن و سکون ہوگا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا۔ملاقات کے آخر میں سندھ رینجرز کے نئےDSsR کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔