عراق میں آپریشنز روک دیے، توجہ اب فوجیوں کی حفاظت پر ہے، امریکی عہدیدار

430

سینیرامریکی عہدیدار جیمزجیفری نے کہا ہے کہ  امریکی فوج کےانخلا  سے متعلق عراق سےکوئی بات چیت نہیں ہورہی۔

امریکی خصوصی مندوب برائےشام جیمزجیفری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ  عراق سے امریکی فوج کےانخلاپربات چیت شروع نہیں ہوئی، عراق کےساتھ 2008 سےاسٹریٹجک فریم ورک معاہدہ ہے جس میں معاشی،سیکیورٹی اورسفارتی امورشامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک مشن ہے اوریہ بہت اہم مشن ہے، امریکی بیس پرمیزائل حملےکےبعدسےداعش کےخلاف کارروائیاں معطل ہیں تاہم  داعش کےخلاف امریکی آپریشنزہمیشہ کےلیےمعطل نہیں رہیں گے، جنرل سلیمانی کی ہلاکت کےبعدعراق میں داعش کےتشددمیں اضافہ نہیں ہوا جب کہ  عراق میں اتحادی آپریشنزبھی روک دیےگئےہیں اور اب فوکس فوجیوں کی حفاظت پرہے۔