گلستان جوہر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی بھر مار ،ٹریفک کی روانی متاثر

387

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر تھانے کی حدود میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی بھر مار ،ٹریفک کی روانی اور عوامی آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ،

چیف جسٹس آف پاکستان اور ایڈیشنل آئی جی سندھ کے واضع احکامات دھرے کے دھرے رہے گے گلستان جوہر پولیس علاقے سے ناجائز تجاویزات ہٹانے میں ناکام ہوگئی ہے جوہر موڑ سے منور چورنگی۔کامران چورنگی اور موسمیات تک تجاویزات کا خاتمہ نہ ہو سکا منورچورنگی کے پاس بچوں کے پارک پر بھی قبضہ کر کے ہوٹل میں تبدیل کر دیا اور باقاعدہ دوکانین قائم ہیں بلال اسٹور کے سامنے سے پھتارے ہٹانے میں پولیس ناکام ہوگئی

جبکہ پہلوان گوٹھ سے صفورہ چورنگی تک پھتارے بدستور قائم ہیں مگر علاقے کے ایس ایچ او کو نظر نہیں آتا جن کیبن یا ٹھیلے والوں کو گرفتار کیا ان سے انوسٹی گیشن والوں کے افسران نے 10000 ہزار لے کر رات کو رہا کر دیا ۔

لوگوں کی شکایت پرڈی آئی جی ایسٹ اورایس ایس پی ایسٹ نے ایس ایچ او معطل کیے مگر ان کو معطل کرنا بے کار رہا روڑ پر سے پھتارے ٹھیلے ہٹانے میں ایس ایچ او ناکام رہے جوایس ایچ او چھوٹا سا کام نہیں کر پائے وہ جرائم کا خاتمہ کیسے کر یں گے ان تھانے داروں پر سوا لیہ نشان ہے۔