پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین جھوٹ بولتے ہیں،عظمی بخاری

1432

مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر کو جھوٹا قرار دے دیا۔

ن لیگی رہنما عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے ملازم اقبال نے 790روپے دے کر آٹے کا ایک تھیلا خریدا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا

انہوں نے کہا کہ آٹے کے بھرے تھیلے میرے گھر کے باہر رکھ کر ویڈیو بنائی گئی تھی جس کے بعد ٹرک والے آٹا واپس لے کر چلے گئے جبکہ ٹرک سے آٹے کا کوئی تھیلا نہیں لیا۔