ایک دن میں کیا 2 فتوحات مل سکیں گی

520

کراچی: قومی سینئر اور انڈر 19 ٹیمیں آج بنگلادیش کے مدمقابل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم آج بنگلا دیش کے خلاف سیریز کا پہلا ٹی20 میچ کھیلے گی جبکہ اسی روز قومی انڈر 19 ٹیم بھی آسی سی ولڈکپ کے گروپ میچ میں بنگلہ دیش کے مدمقابل ہے ۔

قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اور وہ جیت کیلئےپرعزم ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم بنگلادیش انڈر 19 کے خلاف آج پوچفسٹروم کےمیدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان آج کے میچ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ میچ کی فاتح ٹیم گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرےگی۔

Image

واضح رہے کہ آسی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں ابھی تک دونوں ٹیمیں اپنے دو دو میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کرچکی ہیں۔

پاکستان نے اپنے گزشتہ دو میچز میں اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔