انٹر پول ، انڈونیشیا میں رو پوش مطلوب اشتہاری ملزم گرفتا ر

376

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی درخواست پر انٹرپول کی مدد سے انڈونیشیا میں مقیم پاکستانی پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم لقمان بٹ کو پاکستان کی درخواست پر انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم لقمان پر گجراوالہ کے 3 تھانوں میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں،

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان پولیس نے ملزم کے سر کی قمیت 2 لاکھ رکھی تھی،ملزم 2 سال قبل سمندری راستے انڈونیشیا پہنچا تھا،ملزم نے انڈونیشیامیں جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوایا ہوا تھا، ملزم نے انڈونیشین خاتون سے شادی بھی کر رکھی تھی۔