اینٹی نارکوٹکس فورس بہتر کلو گرام چرس برآمد ،چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،ا

235

کراچی( اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اجمیر نگری کے علاقے میں کارروائی موٹر سائیکل اور گاڑی میں چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،

جبکہ دوسری کارروائی نصرت بھٹو کالونی میں کی گئی جہاں مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے دوان گاڑی میں چھپائی گئی بہاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ،دوران کارروائی اے این ایف نے 2 ملزمان شہزاد اور احتشام کو بھی گرفتار کرلیا ، ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے