اسپیکر بلوچستان اسمبلی اپنی ہی پارٹی کے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک استحقاق لے آئے

236

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان اسمبلی کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروادی

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک استحقاق اسمبلی میں جمع کرادی،اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے تحریک استحقاق میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ان کے خلاف غلط بیانی کی ہے اور اخبار کو بیان میں کہا ہے کہ میں ایک جذباتی شخص ہوں اور جذبات میں آ کر بہت ساری باتیں کرنا چاہتا ہوں اور باتوں کو اہمیت نہیں دیتا ہوں جیسے غیر مہذب اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔

اسپیکرعبدالقدوس بزنجو نے تحریک میں کہا ہے کہ وہ ہاﺅس کسٹوڈین کے ساتھ ایک عوامی نمائندہ بھی ہیں اور وزیراعلی کے اس بیان سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے، لہذا وہ انضباطی کارورائی کےلئے معاملہ استحقاق کمیٹی کے حوالے کرتے ہیں۔

 عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کے عوام وزیراعلیٰ آفس نہیں جا سکتے ہیں اور ریڈزون میں عوام کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گاجبکہ حکومت بنانے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، میرے پاس 15سے20ارکان اسمبلی ہیں۔