آسٹریلیا کے جنگلات میں  لگی آگ بجھانے والا طیارہ خود آگ کی نذر

327

آسٹریلیا کےجنگلات میں آگ بجھانے والا فائر فائٹنگ طیارہ خود آگ کی نظر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بجھانے والا فائر فائٹنگ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھئیے: آسٹریلیا نے 10 ہزاراونٹوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا

حکام کاکہنا ہے کہ ہرکیولس سی 130 طیارہ ایک پہاڑی علاقے کے قریب گرکر تباہ ہوا۔

طیارہ گرنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں تاہم نیو ساؤتھ ویلز رورل فائرسروس کے کمشنر شین فٹزسمنس کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں نے پانی کے ٹینکروں کو لے جانے والے طیاروں کا اڑنا بہت مشکل بنادیاہے۔

Image result for australia plane crash kills3 u.s firefighters

فائٹزمسن نے کہا کہ ہمارے پاس متعدد فائر فائٹرز اور عملہ موجود ہے جو اس علاقے میں موجود ہے اور آگ پرقابو پانے کیلئےکام کررہا ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر میں آسٹریلیا میں آگ لگنے کے آغاز کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 32 تک جاپہنچی ہے۔

Image result for australia plane crash kills3 u.s firefighters

یاد رہے کہ  آسٹریلیاکے جنگلات میں لگی آگ کے باعث اب تک 50 کروڑ سے زائد جانور جل کر ہلاک ہوگئےہیں  جبکہ آسٹریلیا کے  جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کے باعث دنیا بھر موسمیاتی تبدیلیاں عروج پر ہیں ۔