یورپ میں خواتین پر تشدد میں اضافہ فرانس میں مزید 601 عورتیں قتل

426

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا میں خواتین کے حقوق کی حفاظت کے دعوے دار یورپ میں عورت کے خلاف تشدد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ یورو اسٹیٹ کی 2017 ء کے اعداد و شمار سے متعلق رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں سے فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں عورتوں کے قتل کی شرح سب سے بلند رہی،جب کہ ان میں بھی فرانس پہلے نمبر پر رہا۔ فرانس میں ایک سال کے دوران 601 عورتوں کو قتل کر دیا گیا۔ برطانیہ میں ہر 3میں سے ایک عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔