چین میں پُراسرار وائرس کے باعث2اہم شہر بند

372
چین: کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شہرمیں ریلوے اسٹیشن بند کردیا گیا ہے‘ عمارت کے باہر فوج تعینات ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے میں پھیلنے والے پراسرار کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ووہان شہر سے چلنے والی تمام ٹرینیں اور پروازیں معطل کر دی گئیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 570 ہوگئی ہے،جب کہ 17افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چینی حکام کے مطابقزیادہ تر ہلاکتیں ووہان شہر ہی میں ہوئیں۔ شہری انتظامیہ نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ کسی خاص ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ وسطی شہر ووہان میں سی فورڈ انڈسٹریز قائم ہیں، جب کہ جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے بھی یہ علاقہ بہت مشہور ہے۔ ماہرین نے ابتدائی تحقیقات سے پتا لگایا ہے کہ کورونا وائرس سی فوڈ اور جانوروں کے ذریعے ہی انسانوں میں پھیل رہا۔ وائرس متاثرہ فرد کے ذریعے جانور کے جسم میں داخل ہوتا ہے اور پھر کسی دوسرے شخص پر حملہ کردیتا ہے۔ جمعرات کے روز حکومت نے ووہان اور ہونگ گینگ شہر میں پابندیوں کا اعلان کرتے دونوں شہروں کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے تھے۔ حکام نے ووہان جانے والی ٹرینوں پر پابندی لگا دی جب کہ طیاروں کو بھی ووہان جانے سے روک دیا گیا۔ ملک کے دیگر حصوں میں موجود کمپنیوں نے اپنے عملے کو ووہان کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کردیا ہے۔