انڈونیشیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی‘ ایک لاش برآمد‘ 9 لاپتا

281
انڈونیشیا: کشتی حادثے میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ساحل پر اتاری جارہی ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں تارکین وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 20مزدور سوار تھے،جو ملائیشیا کی جانب سفر کررہے تھے۔ امدادی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 10افراد اور ایک لاش کو تحویل میں لے لیا،جب کہ دیگر 9افراد لاپتا ہیں۔