آسٹریلیا میں جنگلات کی آگ بجھانے والا طیارہ تباہ‘ 3 افراد ہلاک

229
آسٹریلیا: فائر بریگیڈ کا عملہ شعلوں میں گھرے مکان کو بچانے کی کوشش کررہا ہے

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارہ جنوب مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں گر کر تباہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد امریکا کے رہایشی تھے، تاہم حکومت کی جانب سے ان کی شہریت کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ہیلی کاپٹروں کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیا گیا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیامیں کئی ماہ سے لگی آگ اب تک بجھ نہیں سکی ہے اور فائر سروس کا عملہ شب و روز کارروائیوں میں مصروف ہے۔