سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے،وزیر خارجہ

291
روس کے ساتھ توانائی تعاون بڑھانا ایک ترجیح ہے،شاہ محمودقریشی 

اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے میں موجود کشیدہ صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش جاری ہے کہ اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھے، جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم اس پر عمل پیرا رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیا میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو اس کے خطے کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوںگے، مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر علاقائی مسائل اجاگر کرنا بھی ہمارے فرائض میں شامل ہے، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو اجاگر کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ امریکی  صدر ٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور وہ جلد پاکستان آنے کے خواہش مند بھی ہیں، امریکہ پاکستان کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اس لئے وہ پاک امریکا دو طرفہ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے 50 ویں دورے پر ہیں۔