کشمیریوں کے حق میں بھارت کے اندرسے آوازیں اٹھ رہی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

380

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے چار کشمیریوں کو شہید کیا گیا جبکہ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھارت کے اپنے اندرسے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بات چیت ہوئی  جبکہ کشمیر پر صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو  پاکستان خوش آئند سمجھتا ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت ایف اے ٹی ایف ممبران سے رابطے میں ہے جبکہ پاکستان اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔

انہوں نے ایلس ویلز کے دورے پاکستان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو مسلہ افغانستان  پر اپنے موقف سے آگاہ کیا کہ پاکستان اس مسلے کو بات جیت  کے ذریعےحل کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ڈوڈہ اور شوپیاں میں چار کشمیریوں کو شہید کیا گیا جبکہ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاکستان  مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہیں۔کشمیریوں کی مشکلات کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بھارت کے اپنے اندرسے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس کا بیا غیر ذمہ دارانہ  تھا پاکستان اسے  مسترد کرتا ہے۔بھارت کی جانب سے میزائل سسٹم کی خریداری سے خطے میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا  ہوسکتی ہے جبکہ  پوری دنیا میں  میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب کوتشویش کا باعث سمجھا جاتا۔