موٹر وے پولیس نے روڈ سیفٹی کے موضوع سے پر وگرام منعقدکیا ،

821

کراچی( اسٹاف رپورٹر) موٹر وے پولیس کی جانب سے قراپ پبلک اسکول میہڑ میں روڈ سیفٹی کے موضوع سے پر وگرام منعقد کیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق قراپ پبلک اسکول میھڑ میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر سیکٹر کمانڈر اشتیاق حسین آرائیں کی ہدایات پر اور بیٹ کمانڈر عبدالصمد کی قیادت میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

موٹروے پولیس سیکٹر N.55 کی ایجوکیشن ٹیم کے انچارج راشد علی سوڈھر قراپ پبلک اسکول میھڑ کے شاگردوں، اساتذہ، صحافی حضرات اور سول سوسائٹی کے ممبران کو روڈسیفٹی کے اوپر ملٹی میڈیا پر بریفنگ اور لیکچر دیا، لیکچر میں روڈ پر ہونے والے حادثات کی وجوہات اور ان سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے پر روشنی ڈالی گئی،

اس کے علاوہ روڈ کراس کرنے کے اصولوں پر زور دیا گیا، ہیلمٹ کی اہمیت اور روڈ پر پیدل چلنے کے دوران کیا احتیاط کرنی چاہیے اس پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، آخر میں اسکول کے بچوں سے سوالات کی گئے،صحیح جواب دینے والے اسٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کے گئے۔

پروگرام میں چیئر مین قراپ اسکول ڈاکٹر احمد نواز کی خصوصی دعوت پر ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے مہمان خصوصی طور پر شرکت کی، سیکٹر کمانڈر اشتیاق حسین آرائیں، ڈاکٹر احمد نواز ملک، ڈی ایس پی عبدالصمد، بڑی تعداد میں صحافی، وکیل حضرات اور دیگر شرکائ نے بھی شرکت کی، ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی نے اپنے خطاب میں بچوں سے مخاطب ہوکر کھا کے آپ ہی ہمارا مستقبل ہیں اور آپ نے ہی اپنے والدین کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانی ہے۔