کے پی کے حکومت میں اختلافات کی خبریں بے بنیادہیں،صوبائی وزیراطلاعات

248

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے خیبر پختون خواہ حکومت میں اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں لڑائی کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

خیبرپختوانخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کی ناقص کارکردگی پر تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے سلسلے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا محمود خان کو وزیراعظم عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے، جمہوریت میں اختلاف رائے ہوتا ہے،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص میڈیا گروپ پی ٹی آئی میں اختلافات کی خبریں پھیلاتا ہے،صوبائی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بے بنیاد افوائیں پھیلائی جا رہی ہیں،پاکستان تحریک انصاف میں کوئی گروپ نہیں ہے، کابینہ میں لڑائی کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں،کابینہ میں کوئی اختلاف والی بات نہیں ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ اس طرح کی افوائیں پھیلاتا ہے،وزیراعظم عمران خان نے جس کو وزیراعلیٰ بنا دیا وہی ہمارا وزیراعلیٰ ہے،کابینہ اجلاس میں کسی قسم کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا، وزیراعلیٰ پوری طرح بااختیار ہیں۔