ڈی آئی جی ساو¿تھ شرجیل کھرل نے بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔

703

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ساو¿تھ زون شرجیل کھرل نے ایکٹنگ پریزیڈنٹ ارشد اسلام کی دعوت پر کراچی چیمبر آ ف کامرس کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایس ایس پی سٹی، ایس پی سٹی، ایس پی انویسٹی گیشن ون، ڈی ایس پیز، اور ایس ایچ اوز کھارادر، میٹھادر، پریڈی، آ رام باغ، PCLC چیف اور کراچی لا اینڈ آرڈر کمیٹی کے چیرمین عبد الحفیظ عزیز، ایڈوائزر امین میمن اور ضیاالعارفین بھی موجود تھے۔کے سی سی آئی کے ایکٹنگ صدر نے ڈی آئی جی ساو¿تھ کو چمبر آف کامرس آ مد پر خوش آمدید کہا اور بزنس کمیونٹی اور پولیس کے درمیان فرینڈلی ماحول کے لیے تجاویز پیش کی۔ڈی آئی جی ساو¿تھ شرجیل کھرل نے اس موقع پر بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ہم آ پ کے پاس اس لیے آئیں ہیں کہ آ پ کے مسائل سنیں اور حل کرسکیں ۔

انہوں نے موجود پولیس افسران کا تعارف کرایا، انہوں نے کہا کہ پولیس کی پرفارمینس آپ کے سامنے ہوتی ہے۔ہمارا کام بزنس کیمونٹی کو فیسیلیٹیٹ کرنا ہے۔اس ضمن میں بزنس کیمونٹی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔

رانگ وے پر سب سے زیادہ کاروائیاں سٹی ڈسٹرکٹ میں کی گئی۔ میریٹ پر پولیس افسران پوسٹ ہویے ہیں۔کچھ افسران نئے ہیں کوشش کریں گے ان کی تعیناتی مستقل رہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو جاری ہے جس میں بزنس کیمونٹی نے بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔