انڈونیشیا نے پاکستانی طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا

318

لاہور: انڈونیشیا کے سفیر آئیوان امری نے پاکستان کی ورچوئل یونیورسٹی کا دورہ کیا جس میں انہوں نے جامعہ کے طلباء کو انڈونیشیا میں اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں انڈونیشیا کے سفیر آئیوان امری نے ورچوئل یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کیا۔

آئیوان امری نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے ما بین دوستانہ تعلقات ہیں جس کے پیش نظر ورچوئل یونیورسٹی کے طلباء کو اسکالرشپ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ میں فیس، میڈیکل، رہائش اور سفری اخراجات انڈونیشیا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔ امید ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اس ہی طرح تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں سعودی عرب نے بھی 583 طلباء کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ چین نے گزشتہ اپریل میں 000 ,20 طلباء کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔