وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے پورے نہ کرسکے،طارق چیمہ

354

مسلم لیگ ق کے رہنما وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے پورے نہیں کرسکے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق چیمہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے حکومت سازی کے وقت 2 ،2 وزارتوں کا معاہدہ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزارتوں سے متعلق کابینہ میں توسیع کے وقت وزیر اعظم عمران خان کو یاد دہانی بھی کروائی تھی مگر وہ مونس الہی کو وزیر نہیں بنانا چاہتے۔

پروگرام کے اینکر نے چوہدری شجاعت کی تیمارداری کے بارے میں سوال پوچھا،جس کے جواب میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے عمران خان کے ہاں تیمارداری کرنے کا کلچر نہ ہو۔