پاکستان کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

450

راولپنڈی: پاکستان نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر کے دشمنوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا تجربہ کرلیا ہے جو باآسانی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل 290 کلو میٹر تک ہر قسم کے وارہیڈز لے جانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

بیلسٹک میزائل کا تجربہ آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی تربیتی مشق کا حصہ ہے۔ تجربے کا مقصد شب و روز آپریشنل تیاریوں کے تمام امور کی جانچنا تھا۔