میانمار حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کا حکم

274

عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ حکم صدر عالمی عدالت انصاف عبدالقوی احمد یوسف کی جانب سے دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میانمار حکومت ہر چار ماہ بعد اقدامات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

صدر نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد میانمار انتظامیہ عالمی قانونی ذمہ داریوں کی پابند ہے۔

صدر عالمی عدالت انصاف نے مزید کہا ہے کہ روہنگیا مسلمان نہایت خطرے سے دو چار ہیں لہٰذا ان کی نسل کشی کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

عالمی عدالت کے اس حکم کا انسانی حقوق کے کارکنوں نے خیر مقدم کیا ہے۔