پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، رپورٹ جاری

438

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن انڈیکس رپورٹ 2019 جاری کردی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ 2018 کی نسبت 2019 کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔

پاکستان کا کرپشن پرسیشن انڈیکس 117 سے 3 درجہ بڑھ کر 120 ویں درجے پر چلا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر قیادت نیب کی کارکردگی بہتر رہی ہے، نیب نے بد عنوان عناصر سے 153 ارب روپے نکلوائے ہیں۔

دوسری جانب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف اقدامات کے باوجود پاکستان کا اسکور 32 رہا ہے۔