اے وی ایل سی پولیس بلوچستان سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل لفٹر 3ملزمان گرفتار

301

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اے وی ایل سی پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے شہر اوستا محمد سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 ملزمان نظام الدین، مبارک علی اور حیدر خان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہر کے مختلف علاقوں سے چوری اور چھینی 4 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں،

ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں، اے وی ایل سی پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انٹیروگیشن کے دوران اعتراف کیا ہے کہ وہ چھینی اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں اپنی خواتین کے ہمراہ بلوچستان لے جاتے ہیں اور وہاں لے جاکر بیچ دیتے تھے،

ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی بھی توقع ہے۔