صرافہ مارکیٹوں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کا ایک اور کارندہ پکڑا گیا،

365

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ملیر کی صرافہ مارکیٹوں میں لوٹ مار کرنے والے گروہ کا ایک اور کارندہ پکڑا گیا،تین سو گرام سے زائد سونا برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعود آباد انویسٹی گیشن پولیس نے لیاقت آبا صرافہ مارکیٹ میں لوٹ مار کرنے والے مفرور ملزم نظام الدین کو گرفتار کرلیا۔ملزما نے علاقے میں واردات کے دوران نقب زنی کرتے ہوئے جوئیلرز مارکیٹ سے تجوری بھی اپنے ساتھ ٹرک میں ڈال کر لے گئے تھے ،پولیس اس سے قبل واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ٹرک اور لوٹا گیا سونا بھی برآمد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم سے 30لاکھ مالیت کا 325گرام سونا بھی برآمد کیا تھا۔ملزمان کا گروہ کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں ساتھیوں سمیت سناروں سے لوٹ مار کرتا تھا جبکہ گروہ میں شامل دو ملزمان امجد اور شہزاد تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔