95ہزارمستحقین زکواة کے لیے 57کروڑروپے کے فنڈزگزارہ الاﺅنس کی مدمیں جاری ،

994

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے 95ہزارمستحقین زکواة کے لیے 57کروڑروپے کے فنڈزگزارہ الاﺅنس کی مدمیں جاری کردیئے ہیں، مستحقین زکواة کوفی کس 6ہزار روپے دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے95مستحقین زکواة کی دہائی 6 ماہ بعد سن لی اور مستحقین زکواة کےلیے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔محکمہ زکواة سندھ نے57کروڑروپے کے فنڈزگزارہ الاﺅنس کی مدمیں جاری کئے۔سندھ کے95082مستحقین زکواة کوفی کس 6ہزارروپے دئیے گئے ، 570ملین کے فنڈز سندھ بینک کے ذریعے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے بیواﺅں،نادارافرادکوفنڈ کی ادائیگی جولائی 2019سے التوا میں تھی۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے مستحقین زکواة کی بائیومیٹرک تصدیق کافیصلہ کیا ہے ، آئندہ ششماہی کےلیے گزارہ الاﺅنس کااجرابائیومیٹرک تصدیق کے بعد ہوگا، بائیومیٹرک تصدیق کے لیے نادرا 12 روپے فی کس وصول کرے گا۔وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ نے بائیومیٹرک تصدیق کےلئے 50لاکھ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔