پی پی رہنماؤں کاجرائم پیشہ افراد سے تعلق،جے آئی ٹی کیلیے درخواست دائر

134

کراچی ( نمائندہ جسارت) پی پی رہنماؤں کی جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر، درخواست میں الیکشن کمیشن ،سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،چیف سیکرٹری سندھ،سیکرٹری داخلہ سندھ، سعید غنی،امتیاز شیخ کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ کے مطابق امتیاز شیخ اپنے حریفوں کو ڈرانے کے لیے جرائم پیشہ گروہوں کو استعمال کرتے ہیں ،جرائم پیشہ افراد کو اپنے گیسٹ ہاؤسز ،فارمز، پیٹرول پمپس اور دوکانوں میں پناہ دیتے ہیں،امتیاز شیخ کے بھائی اور بیٹے کی کال ریکارڈ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ مجرموں سے رابطے میں تھے ،امتیاز شیخ نے من پسند پولیس افسران کی پوسٹنگ کے لیے ایس ایس پی پر دباؤ ڈالا،ڈاکٹر رضوان نے سعید غنی کے بھی فرحان غنی سے متعلق رپورٹ بھی اعلیٰ افسران کو ارسال کی،سعید غنی کا بھائی فرحان غنی چینسر گوٹھ میں حسن نا تھا کے ساتھ منشیات فروش اور قاتلوں کے ساتھ مل کر نیٹ ورک چلانے کا انکشاف کیا،معاملے کی جانچ کیلیے آئی ٹی تشکیل دی جائے،الیکشن کمیشن سعید غنی اور امتیاز شیخ کو نا اہل قرار دے ۔