وفاق نے پیپلزپارٹی کیخلاف اتحاد بنا یا ہوا ہے،مراد علی شاہ

45

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے۔ عمرکوٹ میں رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے ورثا سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق نے پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنایا ہواہے۔ موجودہ وزیر اعظم کو بھی کسی ایک گروپ کا نہیں بلکہ پاکستان کا وزیراعظم بننا چاہیے، نوازشریف دور میں بھی وفاق سے تعاون کیا اور اس حکومت سے بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت نے بھی گندم برآمد کی اور اب درآمدکی جارہی ہے۔سندھ میں دوسری بار آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے،پہلی بار نواز شریف کے دور میں بحران ہوا جب گندم برآمد کی گئی بعد میں یوکرین سے خراب گندم خریدی گئی۔