نیب آرڈیننس صدرمملکت نے واپس لے لیا ‘ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

289
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان بیت المال سے متعلق اجلا س کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب آرڈیننس صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے واپس لے لیا ہے۔ سینیٹر جاوید عباسی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے کمیٹی کو بتایا کہ قومی اسمبلی سے نیب کا ترمیمی بل واپس لے لیا گیا ہے تاہم ڈی جی نیب نے اس بات سے لاعلمی کا اظہارکیا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا یہ قدم غیر آئینی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بل کمیٹی کو بھیجا گیا ہے‘ اسی بل پر کمیٹی میں پر بات کرنی ہے۔ اجلاس کے دوران ڈی جی نیب زاہد شاہ نے نیب کی کارکردگی کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی تاہم ڈی جی نیب کی بریفنگ کو آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا گیا۔ ڈی جی آپریشن نیب نے کہا کہ رولز نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے‘ متعدد مرتبہ رولز بنانے کی کوشش کی گئی لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر یہ عمل مکمل نہ ہوسکا۔