عمران خان احتساب کے نام پر انتقام لے رہے ہیں، سردار یوسف

670
حیدرآباد: ن لیگ کے مرکزی رہنما سردار محمد یوسف پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہحکومت کے ملک کی تقدیر بدلنے کا دعویٰ قوم کے ساتھ دھوکاہے۔ حکومت ہزارہ صوبہ بنانے کا آغاز کرے اس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، ن لیگ اور حکومت کے درمیان کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے نواز شریف کو عدالت نے بیماری کے سبب ریلیف دیا ہے۔ عمران خان کی حکومت احتساب کے نام پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے انتقام لے رہی ہے نواز شریف جلد ہی صحت یاب ہوکر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر بٹگرام کے رکن صوبائی اسمبلی ضیاء الرحمن، جمال عارف سہروردی اور دیگر بھی موجو دتھے ۔ سردار محمد یوسف نے کہاکہ نواز لیگ کے ادوار اور تحریک انصاف کی حکومت میں زمین آسمان کا فرق ہے، نوئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے ہوشربا مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام کی کمر مہنگائی نے توڑ دی ہے۔ نئے پاکستان میں بے روز گاری کے سونامی کے باعث عوام خودکشیاں کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ملک میں بھائی چارہ اور رواداری سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کیا سی پیک اور موٹر وے جیسے تاریخی منصوبے دیے۔