ساحل سمندر پر گاڑی لانے پر شہر ی کا چالان

623

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ساحل سمندر پر گاڑی لانے پر ٹریفک پولیس ساﺅتھ نے شہری کا چالان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ٹریفک سیکشن افسر سی ویو محمد نواز سیال نے ساحل سمندر کی دیوار کے اندر گاڑی نمبر AHB 970 کو چلتا ہوا دیکھ کر روکا ڈرائیور محمد عمر کا غفلت لاپرواہی تحت چالان کیا اورتلقین کی کہ آئندہ گاڑی عوامی مقامات خصوصا سمندر کنارے گاڑی نہیں چلائیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے تمام شہریوں سے گذارش ہے کہ عوامی مقامات خصوصا سمندر کنارے گاڑی چلا کر اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں نا ڈالیں۔