اعضا عطیہ کرنے والےشخص کے شناختی کارڈ پر نشان لگے گا؟

458

چیئرمین نادرا نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ پر ڈاٹ لگانا ناممکن نہیں ہے اگر ہم اعضا عطیہ کرنے سے متعلق شناختی کارڈ پر ڈاٹ لگائیں گے تو پھر اس حوالے سے سوال بھی کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جاوید عباسی کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کا اجلاس ہوا جس میں انسانی اعضا عطیہ کرنےکےحوالے سے شناختی کارڈ پرنشان لگانے سے متعلق بل پربحث کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نادرا نے کہا کہ شناختی کارڈ پر ڈاٹ لگانا ناممکن نہیں ہے جو ہمارا شناختی کارڈ ہے وہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوتا ہے شناختی کارڈ کیلئے اپلائی کرنےوالا ایک شخص زندگی میں 3سے 4 بار آتا ہےہماری سفارش ہے کہ اس طریقہ کار کےمطابق ویب پر کوئی طریقہ کار اپنالیا جائے اگر ہم اعضا عطیہ کرنے سے متعلق شناختی کارڈ پر ڈاٹ لگائیں گے تو پھر اس حوالے سے سوال بھی کرنا ہوگا، اگر کمیٹی کی یہی سفارش ہے کہ ڈاٹ لگایا جائے تو ہم ڈاٹ لگا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ پر صرف ایک ڈاٹ لگایا جاسکتا ہے لیکن یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ کس اعضاکو عطیہ کرنا ہے، ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر کوئی اعضاعطیہ کرنا چاہتا ہے تو اسے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل میں آنا ہوگا۔

چیئرمین نادرا نے تجویز پیش کی کہ ہم اس حوالے سے ویب پر ایپلی کیشن بنا سکتے ہیں۔