بڑی چھپکلیاں درختوں سے گرنے کی وارننگ جاری

520

فلوریڈا (امریکہ): میامی نیشنل ویدر سروس آفس نے ٹویٹ کیا ہے جس میں سرد موسم میں شدت کے باعث درختوں سے ایگو وانا (ایک قسم کی بڑی چھپکلی) کے گرنے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کو کہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق مشرقی امریکہ میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کئی جنوبی ریاستوں کو متاثر کر رہا ہے۔

لوزیانا سے کیرولن تک اور  فلوریڈا میں درجہ حرارت اوسطا عام درجہ حرارت سے 10 سے 15 ڈگری کم ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز میامی نیشنل ویدر سروس نے پیشین گوئی کی ہے کہ سرد موسم میں اضافے کے باعث درختوں سے ایگووانا گریں گی۔ راہگیروں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

ایگووانا اوسطاً 4 سے 5 فٹ لمبی اور 20 پاؤنڈ تک وزنی ہوسکتی ہیں اور کسی کے اوپر گرنے سے گہری چوٹ پہنچا سکتی ہیں۔

 ایگووانا اکثر درختوں میں سوتی ہیں اور  ٹھنڈے  خون کی حامل ہونے کے باعث ان کا جسم 50 ڈگری فارن ہائیٹ سے کم درجہ حرارت پر کچھ عرصے کے لئے غیر فعال ہوجاتا ہے جس کے باعث وہ درختوں سے سڑکوں، کاروں، تالاب اور  یہاں تک کہ راہ گیروں پر گرتے دکھائی دیتی ہیں۔ وہ بظاہر مردہ دکھائی دیتی ہیں۔ یہ ان کے جسمانی حفاظت کا طریقہ ہے جب تک کہ درجہ حرارت 50 ڈگری سے زیادہ نہ ہوجائے۔

خیال رہے کہ اگر درجہ حرارت 8 گھنٹوں تک مسلسل 40 ڈگری فارن ہائیٹ تک رہا تو ایگووانا کی ایک کثیر تعداد موت کا شکار ہوسکتی ہے۔