کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

575

کراچی کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کے قریب فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے لانڈھی منزل پمپ کے قریب رکشے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ جاں بحق میں 25 سالہ عبیدالرحمان اور 22 سالہ زائدہ عمر شامل ہے۔

پولیس نے قانون کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔