اسرائیلی فوج کے ہاتھوں تین فلسطینی شہید

293

غزہ: اسرائیلی فوج نے مزید تین نہتے فلسطینوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی  فوج نے غزہ میں محصور شہریوں کے خلاف وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی نوجوان اسرائیل اور فلسطین کے درمیان لگی باڑ کو عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ کہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب عالمی رہنما ہولوکاسٹ کی ایک بڑی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینوں کی جانب سے بم پھینکا گیا جس کے جواب میں کارروائی عمل میں لائی گئی۔