پاکستان کے دورے کا فیصلہ مشکل تھا، بنگلا دیشی کپتان

276

بنگلادیشی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمود اللہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ مشکل تھا۔

تفصیلات کے مطابق محمود اللہ نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ مشکل قرار دیتےہوئےکہاکہ پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ مشکل تھا، پاکستان کے دورے کا فیصلہ فیملی سے مشورے کے بعد کیا۔

محمود اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان سے ٹی 20سیریز جتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم آج رات لاہور پہنچے گی۔