ہمیشہ نوجوانوں کی مدد کی ، کپتان ہونا ضروری نہیں، شعیب ملک

146

لاہور: پاکستان ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ‘ میں نے حفیظ نے ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کی مدد کی، کپتان ہونا ضروری نہیں’۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےآل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہےکہ ورلڈ کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا،  بنگلا دیش کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پر توجہ مرکوز ہے، بطور سینئر اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں ، نوجوانوں کو مواقع ملنے سے مستقبل میں بھی نئے بابر اعظم ملیں گے۔ پاکستان کی جانب سے کھیلنے سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں، میں نے حفیظ نے ہمیشہ نوجوان کرکٹرز کی مدد کی، کپتان ہونا ضروری نہیں۔

سابق کا مزید کہنا تھا کہ ‘ میں قطعی طور پر مایوس نہیں ہوں، اب بھی پاکستان کیلیے پرفارم کرسکتا ہوں، سنٹرل کنٹریکٹ پر نوجوان کرکٹرز کا حق ہے، ان کو طویل عرصہ ملک کی نمائندگی کرنا ہے’۔بنگلا دیش سمیت غیر ملکی کرکٹرز پاکستان میں سیکیورٹی کے بارے میں پوچھتے ہیں، بنگلا دیشی کرکٹرز کی اکثریت آنے تیارتھی، یہاں سیکیورٹی اور شاندار ماحول دیکھ کر دیگر بھی آئندہ آنے کیلیے تیار ہوں گے۔

شعیب ملک نے کہا کہ کسی کی پسند ناپسند کا نہیں اپنی کارکردگی کے بارے میں سوچتا ہوں، بولنگ میں بھی ٹیم کے کام آسکتا ہوں، فٹ رہنے کیلیے ٹریننگ کا سلسلہ کبھی نہیں چھوڑتا، ورلڈ ٹی 20 کے قریب جاکر مستقبل کا سوچوں گا پہلے سے دور کے اہداف پر نظر نہیں رکھتا ، صرف 5 سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کے ٹی 20 اسکواڈ کیلیے انتخاب میں کوئی مسئلہ نہیں،سلیکٹرز نوجوان کرکٹرز کو مواقع دے رہے ہیں۔