موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی ، کمسن بچوں کا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،

263

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملیر سٹی تھانے کی حدود رضا موبائل مارکیٹ میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کمسن بچوں کا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ہوگیا ،

تفصیلا ت کے مطابق تھانہ ملیر سٹی کے انوسٹی گیشن آفیسر اے ایس آئی ارشاد احمد نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈکیتی میں ملوث تینوں ملزمان کو احمد فاروق, ہمزہ, اور علی زمان کو ملیر کے علاقہ سے گرفتار کرکے مسروقہ موبائل فونز واردات میں استعمال ٹی ٹی پستول اور موٹر بائیک برآمد کرلی،

واضح رہے کہ اس ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، بعد ازں ملزمان کی گرفتاری پر آرگنائزیشن اسمال ٹریڈرز ضلع ملیر کے رہنماو¿ں, شوکت ربانی, نزیر خان, رشید عباسی, محمد عاشق , رمضان بھٹی, عبدالعلیم عباسی نے اے ایس آئی ارشد احمد کو خراج تحسین پیش کی ہے کہ جنہوں نے ڈکیتی کے مرتکب ملزمان کو دو دن میں گرفتار کرلیا۔