پنجاب حکومت نے عظمیٰ بخاری کے گھر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا

711

پنجاب میں آٹے کے بحران پرن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر آٹا پہنچادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کنٹرول فوڈ اتھارٹی نے آٹا کا ٹرک لاہور میں (ن) لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر پہنچا دیا ، آٹے کی بوریاں گھر کے باہر رکھ دی گئیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ میں نے کنٹرولر فوڈ کو کہا کہ میرے گھر کے باہر تماشا کیوں کررہے ہیں اگر نااہل حکومت کوہمیں ہی بتانا ہے کہ آٹا کہاں نہیں ہےتو یہ استعفے دیں اورگھر جائیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی طرف سےبھیجےگئےآٹےکےتھیلےمحلے داروں نےبھی خریدے۔

چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے ایک پروگرام میں آٹے کی قلت کی بات کی تھی جس پر آٹے کا پورا ٹرک ان کے گھر بھجوا دیا۔