پاکستانی اب  امریکہ کا براہ راست سفرکر سکیں  گے

388

اسلام آباد: پاکستان  انٹرنیشنل ائیرلائن استعمال کرنے والے صارفین اب براہ راست امریکہ کا سفر اختیار کر سکیں گے  جبکہ مئی سے اسکا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کے ذریعے سفر کرنے والے صارفین  کے لیے بڑی خوشخبری ، صارفین   اب  پی آئی اے کے ذریعے    براہ راست امریکہ کا سفر کرسکیں گے جبکہ مئی سے پی آئی اے کو  براہ راست سفرکرنے کی اجازت ملے گی ۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پاکستان کے امریکی حکام کے ساتھ گزشتہ 2 سالوں سے مذاکرات جاری تھے جو اب کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ امریکی حکام کی جانب سے مئی میں ہی براہ راست پروازیں شروع کرنے کے لیے پی ائی اے کو گرین سگنل دے دیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی کے عملے نے گزشتہ سال  مارچ میں اسلام آباد اور کراچی سے براہ راست پروازوں سے متعلق پی آئی اے کے فلیٹ اور ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی کے انتظامات کا آڈٹ کیا تھا۔