کراچی کی فضا مزید زہریلی ہوگئی

463

کراچی:شہر قائد میں  زہریلے ذرات کی مقدار میں پھر اضافہ ہونے لگا،فضا میں زہریلی مادوں کی مقدار 190 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں  تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرد آلود ہوگیا جس سے فضا مزید زہریلی ہوگئی  جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سے ہوائیں 48کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی جبکہ یہ شہر قائد میں  شام تک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق شہرکی ہوا میں   زہریلے ذرات کی مقدار 190 تک پہنچ گئی ہے۔