افغان جنگ کےباعث ہمارے معاشرے میں کلاشنکوف اورمنشیات کا کلچرآیا، عمران خان

314

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئےامریکا کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں۔

پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کہ افغان جنگ کےباعث ہمارے معاشرے میں کلاشنکوف اورمنشیات کا کلچرآیا، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70ہزارجانوں کی قربانی دی، افغانستان میں قیام امن کےبعد پاکستان کی وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی ممکن ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان تعلقات بہترہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میں آنے کےبعد سب سے زیادہ توجہ معیشت پردی، حکومت میں آتے ہی تجارت،سرمایہ کاری کی راہ میں حائل غیرضروری رکاوٹوں کودورکیا ہم نے پہلا سال کرنسی کومستحکم کرنے،جاری حسابات کےخسارے کوکم کرنے میں صرف کیا، پاکستان میں معدنیات کےوسیع ذخائرکواستعمال میں لانے کیلیےبیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحت کےفروغ سے ملکی معیشت کوترقی دی جاسکتی ہے،پاکستانی سرزمین کئی قدیم تہذیبوں کا مسکن ہے پاکستان میں ایسے کئی سیاحتی مقامات ہیں جواب تک دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔