اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل 2درجن افراد کو حراست میںلے لیا ،

461

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ضلع ملیر میں اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری دو درجن سے زائد افراد کو پکڑلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ تنویر عالم اوڈھو کی ہدایت پر سہراب گوٹھ اور سائیٹ سپر ہائی وے میں اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ،پولیس نے سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا ایرانی ڈیزل پیٹرول کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے ،

ایرانی ڈیزل پیٹرول کی بڑی تعداد میں گاڑیاں ٹرک تحویل میں لے لیے،جبکہ کاروائیوں کے دوران ہزاروں لیٹر پیٹرول اور ڈیزل قبغے میں لے کرگاڑیوں کو سیل کردیا گیا جبکہ اسمگلنگ میں ملوث 25 ڈراوئیورز اور کلینرز گرفتار کرلیے،جبکہ اس سلسلے میں مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔