نیپال میں 8 بھارتی سیاح ہلاک

229

نیپال کے ایک سیاحتی مقام پر 8 بھارتی سیاح ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سیاح نیپال کے ایک سیاحتی مقام کے قریب ہوٹل کے کمرے میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

سیاحوں نے سونے سے قبل کمرے میں ہیٹر جلا رکھا تھا لیکن کمرے کا دروازہ یا کھڑکی کھلی رکھنا بھول گئے تھے جس کی وجہ سے کمرے میں گیس جمع ہوگئی اور تمام 8 سیاح بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے سیاحوں کو بے ہوشی کی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سیاح بے ہوشی کی حالت میں ہی دم توڑ گئے۔

نیپال پولیس نے سیاحوں کی حیران کن ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔