خطرناک وائرس کی پاکستان منتقلی کا خدشہ، ایئرپورٹ پراسکریننگ ڈیسک قائم

247

چین میں پھیلنے والےکرونا وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں پھیلنے والے ’کورونا‘ وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد ملک میں اس وائرس کی روک تھام کے لیے قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی۔

 کرونا وائرس کے پیش نظراسلام آباد ایئرپورٹ پراسکریننگ ڈیسک قائم کردیا گیا ، اسکریننگ ٹیسٹ چین سےآنے والی پروازوں کے مسافروں کا کیا جارہا ہے، اسکریننگ ڈیسک کے ساتھ ماہر ڈاکٹرزبھی موجود ہے۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ وائرس کی تشخیص پر متاثرہ مریض کو پمز اسپتال منتقل کیا جائےگا، کرونا وائرس اسکریننگ آلات ہمارےپاس موجود تھے، وائرس کے ممکنہ خطرے کے باعث ڈیسک بنا دی گئی۔