سندھ میں سالِ نو کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

256

سندھ میں سالِ نو کا پہلا پولیو کے وائرس کا کیس سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹنڈو اللہ یار کی رہائشی سات ماہ کی بچی کے پولیو کے مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سیل کے ترجمان کے مطابق مذکورہ متاثرہ بچی کو مختلف مہموں کے دوران 3 بار انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جس کے باوجود اس میں پولیو وائرس پایا گیا۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں ملک بھر میں 136 پولیو کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔