پی ایس ایل 5 کے میچز پشاور میں ہونگے، پی سی بی  

432

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاورمیں بھی پاکستان سپر لیگ فائیو کے میچز کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن میں انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کے ساتھ پی ایس ایل 5کے مقابلے بھی کرانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، اس حوالے سے 4 فروری کو گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار پشاور میں ہورہا ہے جس میں ان معاملات پر مزید پیش رفت کا جائزہ لیاجائے گا۔

 ذرائع کے مطابق پشاور میں پہلی بار ہونے والے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بنگلا دیش کے خلاف سیریز، پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈز پر تبادلہ خیال کےساتھ اہم فیصلوں کی منظوری بھی ہوگی۔

دوسری جانب بورڈ سربراہ کھیل کی ترقی کیلئے  کیے جانے والے اقدامات پر اپنی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔