ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد دورہ پاکستان کی یقین دہانی کروا دی

216

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےیقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ڈیووس میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات کے حوالے سے وزیر خارجہ نے بتایا کہ صدرٹرمپ سے ایک گھنٹا کی ملاقات مفید رہی اور میں ملاقات میں موجودتھا، ملاقات میں صدرٹرمپ کی پوری ٹیم موجودتھی، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ایف اے ٹی ایف سمیت اہم ایشوز اٹھائے اور صدر ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پر سپورٹ کاکہا۔

وزیر خارجہ کے بقول صدر ٹرمپ نے کہا میں عمران خان کو پسندکرتا ہوں،ان پر اعتماد کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے تجارت سے متعلق بھی بات کی،  ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ امریکا کا ایک  تجارتی وفد پاکستان آئے گا،

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ  صدرٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، صدر ٹرمپ نے یقین دلایا وہ کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گا، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کا خاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا جس پر  صدرٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔