وزیراعظم نے گندم بحران پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

242

وزیراعظم عمران خان نے گندم بحران پر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءکی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گندم بحران پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی،جو گندم بحران کے اصل ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔

وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ 3 ارکان پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ڈی جی ایف آئی اے کریں گےجبکہ دیگر ممبران میں آئی بی اوراینٹی کرپشن پنجاب کےنمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی ملک میں گندم کے موجودہ ذخیرے اور مستقبل کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی جبکہ گندم کی درآمد سے متعلق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کا جائزہ بھی لے گی۔