جج کیخلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج

424

سیہون میں جج کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پولیس اسٹیشن سیہون میں ایس ایچ او مظہر حسین نائچ کی مدعیت میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز حسین بھٹو کے خلاف لڑکی سے زیادتی کا  مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے دارالامان میں موجود متاثرہ لڑکی سے بیان لیا جس کی روشنی میں اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر جج کے خلاف دفعہ 376 اور 506 کے تحت مقدمہ در کیا گیا۔

پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سلمیٰ بروہی نے الزام لگایا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ  امتیاز حسین بھٹو نے چیمبر میں بیان لینے کے بہانے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔لڑکی کے الزام پر جج کو معطل کر دیا گیا ہے۔